رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ساہیوال : نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کا پولیس لائنز ساہیوال کا وزٹ۔ انہوں نے یاد گار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد ازاں انہوں نےپولیس لائنز میں موجود مختلف شعبہ جات، جن میں پولیس ڈرائیونگ اسکول، کوت، متفرق اسٹور، ایم ٹی او سیکشن، پولیس ملازمین کی رہائشی بیرکس، رہائشی کوارٹرز اور دیگرز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ڈی پی او ساہیوال نےاس دوران صفائی و ستھرائی، نظم و ضبط اور مجموعی انتظامی امور کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنائے جائیں۔ بیرکس و کوارٹرز کی حالت میں بہتری لائی جائے اور اہلکاروں کو دستیاب سہولیات کا معیار بلند کیا جائے۔انہوں نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ وین کا بھی معائنہ کیااور عوامی سہولت کے لیے اس کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے کہا کہ پولیس لائنز فورس کی سرگرمیوں کا مرکزی مقام ہے۔یہاں صفائی، نظم و ضبط اور سہولیات کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانا ہماری ترجیح ہے اور افسران اس پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں۔