اک نظر کرم کی ادھر کیجیے :حاجی غلام رسول خاں چوہان صدر انجمن آڑھتیان غلہ منڈی ساہیوال کی کمیشنر،ڈپٹی کمیشنر ساھیوال سے درد مندانہ اپیل

رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال : حاجی غلام رسول خان چوہان صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی ساہیوال نے حکام بالا سے درخواست کی ہے کہ غلہ منڈی میں گٹروں کا بدبو دار پانی سڑکوں پر تقریباً 20 دنوں سے جمع ہے۔ جس پر آڑھتی صاحبان نے آج تنگ آکر منڈی میں احتجاج کیا ہے اور غلہ منڈی کے تمام مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔حالات و واقعات سے صاف نظر آتا ہے کہ غلہ منڈی کو صفائی اور بنیادی سہولتوں سے مکمل طور پر نظر انداز کیا ہوا ھے۔ اہلیان ساہیوال، آڑھتیان غلہ منڈی اور کسانوں نے کمیشنر ساھیوال اور ڈپٹی کمیشنر ساھیوال سے نوٹس لینے نے مطالبہ کیا ھے۔ حاجی غلام رسول خان چوہان صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی ساہیوال نے کہا ہے کاروباری نقصان کے علاوہ بدبو اور گندے پانی سے منڈی میں امراض کے پھیلنے کا خطرہ ہے۔ پارکوں اور سڑکوں میں تو صاف ستھرا پنجاب نظر آتا ھے مگر جہاں آناج ھے؛ رزق ھے وہاں مارکیٹ کمیٹی کے ملازمین کی ڈیوٹی نہ کرنے کی وجہ سے گندگی ہی گندگی ھے۔ آپ تصویروں اور ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔
گزارش ہے کہ فوری غلہ منڈی ساہیوال میں ڈیوٹی اور صفائی کرنے کا حکم صادر فرمایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *