اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ احمد شوکت کی برطانیہ سے سب سے زیادہ شائع ہونے والے اور نیوز پیپرآف دی ائراخبار نوائے وقت ، انگلش اخبار ڈان لندن اور ڈان ٹی وی سے خصوصی انٹرویو
ڈان ٹی وی پینل انٹرویو:رانا وحید ،سید علمدار حسین شاہ
ساہیوال:اپنی جائیداد کو محفوظ بنانے کے لیے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ حاصل کریں اور ہر قسم کے فراڈ سے محفوظ رہے
منصوبہ برائے اصلاح نظام اراضی ،پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی ،بورڈ آف ریونیو حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں اراضی کے ریکارڈ سے متعلق عوامی خدمات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ضلع ساہیوال میں اب سے جائیداد کی خرید و فروخت کے لیے صرف “گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ” ہی قابل قبول ہوگا یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ احمد شوکت نے برطانیہ سے سب سے زیادہ شائع ہونے والے اور نیوز پیپرآف دی ائراخبار نوائے وقت ، انگلش اخبار ڈان لندن اور ڈان ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اکرام الحق کی ہدایت کے مطابق حکومت پنجاب کے ۔اس فیصلے کے تحت فرد برائے بیع اور دیگر تمام روایتی دستاویزات کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جا رہا ہے ۔ اب ساہیوال میں ہر طرح کی جائیداد کا لین دین صرف گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے ذریعے ہی ممکن ہوگا۔ آئندہ مرحلہ وار اس نظام کو صوبے کے دیگر اضلاع اور پھر پورے صوبے تک توسیع دی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل صوبہ بھر میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اجرا کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد عوام کی جائیداد کی ملکیت اور حدود کا تحفظ، نیز خرید و فروخت کے عمل میں ممکنہ فراڈ اور جعلسازی کا خاتمہ ہے۔
ڈائریکٹر جنرل، پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی، اکرام الحق کے حکم کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت صوبے میں لینڈ سے متعلق جدید، شفاف اور مؤثر نظام متعارف کروایا گیا ہے۔ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ ایک اہم سنگ میل ہے، جو ملکیت اور قبضہ دونوں کی تصدیق کو یقینی بناتا ہے۔ ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ سسٹم کے نفاذ سے نہ صرف زمینوں کے تنازعات میں نمایاں کمی آئی ہے بلکہ شہریوں کو بہتر قانونی تحفظ بھی حاصل ہوا ہے۔
گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے شہری اپنے قریبی اراضی ریکارڈ سنٹر سے رجوع کریں، جہاں کوائف کی جانچ، سروے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ (ADLR) کی تصدیق کے بعد سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے۔
شہری اپنی جائیداد کے تحفظ اور شفاف لین دین کے لیے آج ہی گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ حاصل کریں اور اپنی ملکیت کو ہر قسم کے فراڈ سے محفوظ بنائیں۔