نور فاطمہ افضل نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
لاہور جیسے بڑے شہر میں بھکاریوں کے گروہ نہ صرف سگنلز بلکہ مختلف طریقوں سے لوگوں کی ہمدردی کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ کبھی معذور بچوں کو استعمال کیا جاتا ہے، کبھی عورتوں اور بزرگوں کو آگے کیا جاتا ہے، اور کبھی جعلی کہانیاں گھڑ کر بھیک مانگی جاتی ہے۔
پولیس کے مطابق لاہور میں بھکاریوں کی روزانہ آمدنی سوا کروڑ روپے سے زیادہ ہو سکتی ہے، جو انہیں ایک منظم مافیا کی شکل دے چکی ہے۔ یہ مافیا علاقوں میں تقسیم ہے، ہر علاقے کا اپنا ٹھیکدار ہے جو بھیک کا حصہ وصول کرتا ہے۔