مستونگ میں سرکاری دفاتر اور بینکوں پر حملے، ایک ہلاک سات زخمی ، تین عسکریت پسند مارے گئے

سٹاف رپورٹر نوائے وقت +ڈان ٹی وی رپورٹ

مستونگ :کوئٹہ سے متصل بلوچستان کے ضلع مستونگ میں درجنوں مسلح عسکریت پسندوں نے شہر میں داخل ہو کر سرکاری دفاتر اور بینکوں پر حملہ کر کے آگ لگا دی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہوئے ہیں۔
حکام نے 3 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
مسلح افراد نے تحصیل دفتر، تین بینکوں ، گاڑیوں اور دیگر سرکاری املاک کو نذر آتش کیا۔
حکام کا دعویٰ ہے کہ جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد مارے گئے۔
پولیس کے مطابق منگل کی صبح تقریباً 11 بجے جدید اسلحہ سے لیس درجنوں مسلح افراد شہر میں داخل ہوئے اور شہر کے وسط میں واقع پولیس تھانے، تحصیل دفتراور اس سے ملحقہ دو نجی بینکوں اور ایک سرکاری بینک پر حملہ کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *