پشاور:جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پریس کلب میں ،،پشاور حق مکالمہ ،،کے نام سے تقریب،ممتاز شخصیات کا خطاب

اقبال حیدرڈان ٹی وی ، نوائے وقت

پشاور:جماعت اسلامی پاکستان ضلع پشاور کے زیر اہتمام حق دو پشاور کے پلیٹ فارم سے پشاور پریس کلب میں ،،پشاور حق مکالمہ ،،کے نام سے تقریب منعقد کی گئی جس سے سابق ممبر قومی اسمبلی صابر حسین اعوان، سابق صوبائی وزیر کاشف اعظم ،سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت علی ،جماعت اسلامی کے رہنما حمد اللہ جان، پشاور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عالمگیر خان، جماعت اسلامی اساتذہ کے مرکزی رہنما سمیع اللہ سمیت دیگر نے خطاب کیا، اس موقع پر جماعت اسلامی پشاور کے رہنما خالد گل محمد جماعت اسلامی ضلع پشاور کا جنرل سیکرٹری اور الخدمت فاؤنڈیشن کے ترجمان نور الواحد جدون ،سماجی کارکن محمد طارق اعوان ،نعمان زیب خوشی سمیت تاجر رہنما قاری عبدالولی ترابی، چیمبر آف کامرس کے صدر جنید الطاف ،سول سوسائٹی کے نمائندوں اور زندگی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر جماعت اسلامی کے رہنما کاشف اعظم چشتی نے کہا کہ جماعت اسلامی ضلع پشاور کے 14 سالوں سے ہونے والے محرومیوں کے ایک سفر کے حوالے سے انتہائی سنجیدہ اقدامات اٹھانے جا رہی ہے جس میں صوبائی حکومت سے 14 سال میں پشاور کے لیے آنے والی مختلف فنڈز گرانٹز اور پشاور میں ہونے والی ترقی و زیادتی کاموں کا حساب لیا جا رہا ہے۔ پشاور میں روزانہ اٹھ سے 12 لاکھ لوگ آتے ہیں جو اپنے مختلف ضروریات تعلیمی ضروریات طبی ضروریات معاشی تجارتی ضروریات کو پورا کرتی ہیں تاہم 45 لاکھ آبادی اس سے علاوہ ہے۔ پشاور کو اپنے ضرورت کے مطابق حق نہیں دیا گیا جس سے پشاور جیسا بڑا شہر محرومیوں کا شکار ہوا۔ ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں سڑکوں کا کام ہو، اسکولوں کا ،طبی مراکز اور ہسپتالوں کا کام ہو، بڑے ہائی ویز ہوں یا سیف سٹی پروجیکٹ ہو پشاور کو پاک صاف پانی فراہم کرنا ہو یا دیگر ضروریات ہوں 13 سالوں سے پشاور میں محرومیاں دیکھی جا رہی ہیں۔ سابق ممبر قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی کے رہنما صابر حسین اعوان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان نے حق دو پشاور کے نام سے جو تحریک شروع کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حق دو پشاور کے لیے اپنی تمام تر توانائی کوشش برو کر لا رہی ہے اس سلسلے میں ہم معاشرے کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو جمع کر رہے ہیں پشاور کسی کا نہیں اور پشاور سب کا ہے کہ نعرے کے ساتھ سب کو پشاور کی ترقی خوبصورتی اور عوامی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل بنانے کے لیے مل بیٹھ کر اگے بڑھنے کا عمل طے کرنا ہوگا ۔ اس موقع پر صابر حسین اعوان نے خطاب کیا جس کے بعد اجتماعی دعا کی گئی اور شرکاء نے نماز مغرب باجماعت ادا کی جس کے بعد تقریب باقاعدہ طور پر ختم ہو گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *