رانا وحید نوائے وقت
فیصل اباد/ٹوبہ ٹیک سنگھ : پولیس آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر کا ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ،تھانہ نواں لاہور میں کھلی کچہری،سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن تھانہ نواں لاہور کی فارمل انسپکشن،ڈی پی او آفس ٹوبہ میں کرائم میٹنگ ،
ریجنل پو لیس آ فیسر فیصل آبادذیشان اصغر نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا، ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے انکا استقبال کیا۔
آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے عوام کی دادرسی اور انصاف کی فوری فراہمی کیلئے تھانہ نواں لاہور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
کھلی کچہری میں ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت پولیس افسران نے شرکت کی۔آرپی او فیصل آباد نے شہریوں کے مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر ہی احکامات صادر کیے۔
۔شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے اور سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہتر بنانے کیلے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔
آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن تھانہ نواں لاہور کی صفائی ستھرائی،عمارت،فر نٹ ڈیسک مال خانہ، تھانہ کی حوالات اور بند ملزمان کی تفصیل کو چیک کیا۔