سپورٹس رپورٹر نوائے وقت +ڈان ٹی وی رپورٹ
اورلینڈو : سعودی عرب کے فٹ بال کلب الہلال نے مانچسٹر سٹی سے میچ جیت کر اسے کلب ورلڈ کپ سے باہر کر دیا ہے اور کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جیت کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا۔
پیر کی رات اورلینڈو میں ہونے والے میچ میں مارکوس لیونارڈو نے 112 منٹ میں گول کر دیا جس سے الہلال کلب کو تین کے مقابلے میں چار گول سے فتح حاصل ہو گئی انہوں نے کھیل کے دوران دو گول کیے۔