حکومت پریشر برداشت نہ کر سکی :’جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی‘ کا نام مریم نواز کے نام پر رکھنے کا اعلان واپس لے لیا

سٹاف رپورٹر نوائے وقت +ڈان ٹی وی رپورٹ

لاہور:حکومت عوام کا پریشر برداشت نہ کر سکی، سوشل میڈیا نے مریم نواز کی ایسی درگت بنائی کہ اسے نانی یاد آ گئی اور انہوں نے’جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی‘ کا نام مریم نواز کے نام پر رکھنے کا اعلان واپس لے لیا ۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سرکاری اداروں، منصوبوں اور مقامات کے نام سیاست دانوں سے منسوب کرنے کی روایت کافی پرانی ہے۔
حال ہی میں پنجاب حکومت نے لاہور کے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کر کے ’مریم نواز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیزز‘ رکھ دیا ہے، جس پر سیاسی حلقوں اور سوشل میڈیا پر حکومت کو تنقید کا سامنا ہے۔ اس کے بعد پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم (ایکس) پر اس بات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت یہ نام تبدیل نہیں کر رہی۔
تاہم، 24 گھنٹے تک میڈیا پر جاری رہنے والے اس معاملے نے ایک بار پھر اس بحث کو جنم دیا ہے کہ پاکستان میں سیاست دانوں کے نام پر سرکاری اداروں کے نام رکھنے کی روایت کب سے شروع ہوئی، اس کے کیا مقاصد ہیں، اور اس سے سیاسی منظرنامے پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *