Nawa-i-waqt Exlusive interview: ضلع ساہیوال میں کرائم میں نمایاں کمی،خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار،3کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد، رانا طاہر رحمن

شہریوں سے چھینی گئی 724سے زائد گاڑیاں،موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں،2235اشتہاری، 453عدالتی مفرور اور 590سے زائد عادی مجرمان گرفتار

ساہیوال پولیس نے ہر سطح پر موثر سپروژن اور ٹیم ورک کے ذریعے پولیس نظام کو فعال، عوام دوست اور نتیجہ خیز بنایا،ڈی پی او ساہیوال کا نوائے وقت ، ڈان ٹی وی کو پینل انٹرویو

ڈان ٹی وی پینل انٹرویو: رانا وحید بیورو چیف ، کرائم رپورٹر علمدارحسین زیدی

ساہیوال : ضلع ساہیوال میں کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام مسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ضلع ساہیوال میں کرائم میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور اس دوران انتہائی خطرناک اشتہاری مجرموں کو گرفتار کیا گیا جو پنجاب بھر میں دہشت کی علامت بنے ہوئے تھے۔ان خیالات کا اظہار ڈی پی او افس ساہیوال میں ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمن نے اپنے پینل انٹرویو میں
برطانیہ سے سب سے زیادہ شائع ہونے والے اور نیوز پیپر آف دی ایئرایوارڈ یافتہ اخبارنوائے وقت لندن ،انگلش اخبار ڈیلی ڈان لندن ،اوکے ٹی وی اور
ڈان ٹی وی(یو کے) کے بیورو چیف رانا وحید اور کرائم رپورٹر سید علمدار حسین زیدی سے انٹرویو کے دورن کیا۔انہوں نے کہا کہ ساہیوال کے شہریوں کی بہتر حفاظت کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ۔پولیس نے مختلف وارداتوں میں ملوث 18خطرناک گینگز کے 61اراکین کو گرفتار کر کے 3کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا۔ گزشتہ سال 2024کے مقابلے میں اس سال ساہیوال کی موثر نگرانی میں تفتیشی نظام کو بھی بہتر بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مقدمات کی پیروی اور عدالتوں میں چالان ریکارڈ جمع کروانے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے قتل کے مقدمات میں۔ اسی طرح ڈکیتی کے مقدمات میں 63فیصد، موٹر سائیکل چوری میں 44فیصد،موٹر سائیکل چھیننے کے مقدمات میں 29فیصد اور چوری کے مقدمات میں 100فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ساہیوال پولیس نے ناکہ بندیوں اور چیکنگ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے 2لاکھ 15ہزار 797افراد اور 4اکھ 38 ہزار 351گاڑیوں کی چیکنگ کی، جبکہ شہریوں سے چھینی گئی 724سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ مجرمان کے خلاف کارروائیوں میں 2235اشتہاری، 453عدالتی مفروران اور 590سے زائد عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کے دوران 834مقدمات درج کر کے 838ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضہ سے 200 کلوگرام چرس، 51کلوگرام ہیروئن، 5کلوگرام افیون، 3کلوگرام آئس، 9581لیٹر شراب اور 46چالو بھٹیاں برآمد کی گئیں۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھی موثر کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے تحت 530مقدمات درج ہوئے اور 533ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ برامد کیا گیا ساہیوال کی ہدایت پر ضلع بھر میں 4000سے زائد سرچ آپریشنز کیے گئے، جن میں 310365افراد کی چیکنگ کی گئی اور 300 سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔ ار پی او ساہیوال کی قیادت میں ساہیوال پولیس نے صرف جرائم کے خاتمے کے لیے حکمت عملی اپنائی بلکہ ہر سطح پر موثر سپروژن اور ٹیم ورک کے ذریعے پولیس نظام کو فعال، عوام دوست اور نتیجہ خیز بنایا، جو کہ ایک محفوظ اور پرامن ساہیوال کی جانب عملی پیش رفت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *