پرچم لگانے کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے حصے کا ایک ایک پودا لگانا چاہیے، میاں بابر صغیر انجم کی نوائے وقت ، ڈان ٹی وی سے گفتگو
رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ساہیوال:راہ حق ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر میاں بابر صغیر انجم نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کی طرح ساہیوال میں بھی جشنِ آزادی کو شایانِ شان طریقے سے منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی۔ راہ حق ویلفیئر فاؤنڈیشن کے دفتر سمیت شہر بھر میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار آگئی جبکہ مختلف بازاروں چوراھوں اور اہم مقامات پر جشنِ آزادی کی مناسبت سے سجاوٹی اشیاء کے اسٹال لگا دیے گئے، جہاں سے شہری قومی پرچم بیجز ٹوپیاں اسٹیکرز سمیت دیگر اشیاء کی خریداری کر ریے۔اس موقع پر ہم بات کرتے ہیں ساہیوال کے راہ حق ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین چوہدری صغیر انجم کے فرزند معروف سماجی شخصیت نوجوان قیادت ، کالم نگار میاں بابر صغیر انجم نے
برطانیہ سے سب سے زیادہ شائع ہونے والے اور نیوز پیپر آف دی ایئر ایوارڈ یافتہ اخبارنوائے وقت لندن ،انگلش اخبار ڈیلی ڈان لندن ،اوکے ٹی وی اورڈان ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کے موقع پر ہم سب کو پرچم لگانے کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے حصے کا ایک ایک پودا لگانا چاہیے۔ ہمیں قومی جذبے کے تحت 14 اگست کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور ہمیں پاکستانی قومیت کا شعور اجاگر کرنے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اس سے قبل 14 اگست جشن ازادی کے سلسلہ میں جشن ازادی کیک کاٹا گیا۔ جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔