عالمی ٹریول مارکیٹ کا ایکسل لندن میں تین روزہ نمائشی میلہ ،پاکستان سمیت 180 ممالک کی شرکت،گل بہار خان اور غلام محمد کے ہاتھوں پاکستان پویلین کا افتتاح

نوائے وقت/ڈان ٹی وی رپورٹ ،فوٹو:راجہ طارق محمود خان

لندن: عالمی ٹریول مارکیٹ کا ایکسل لندن میں تین روزہ نمائشی میلے کا انعقاد کیا گیا۔ جوکہ چار نومبر سے چھ نومبر تک جاری رہا۔ اس نمائش میں کم از کم ایک سو آسی ممالک نے شرکت کی۔
جس میں پاکستان کا بھی پویلین لگایا گیا تھا۔ پاکستان پویلین کا افتتاح گلگت بلتستان کے وزیر اعلی گل بہار خان اور غلام محمد ٹوورازم منسٹر نے افتتاح کیا۔
سردار یاسر الیاس خان (وزیراعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت)، شمس الحسن (مارکیٹنگ مینیجر )، نصیر ملک(میڈیاریڈز پی آر اینڈ مارکیٹنگ )، چوہدری نعمان بخش،محمد عمر، سید فیاض علی شاہ(مینیجنگ ڈئیرکٹر سی ای او سندھ ٹورازم )، مبشر ایوب سٹاف آفیسر، عارف حسین، عبدالقدوس(پی ٹی ڈی سی)، محمد عمر، اعجاز حسین، رانا شہزاد، اظہرا ساجد، مبارک حسین، راجہ یاسر ضمیر عباس، نوشین اور دیگر بھی پاکستان پویلین کی ڈیلیگیشن میں موجود تھے۔پاکستانی پویلین پر لوگ پاکستان کے حوالے سے انفارمیشن حاصل کرتے تھے۔اس نمائش میں کم از کم چالیس ہزار سے لیکر پچاس ہزار تک لوگوں نے شرکت کی۔اس نمائش کی یہ خوبی تھی کہ ہر طرف کھانے پینے اور ضرورت زندگی کے سٹالز لگائے گئے تھے۔
پاکستان پویلین میں ایک سکرین بھی لگائی گئی تھی جس پر پاکستان کے مختلف شہروں، دریاؤں، پہاڑوں اور خوبصورت ثقافت کو دکھایا جا رہا تھا۔

چیف منسٹر گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں اس سال سے بھی بڑھ کر حصہ لیں گے اور پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔پاکستان پویلین پر آنے والوں کو سندھ اور گلگت بلتستان کی ثقافتی سوغات اور خشک میواجات اور گفٹ بیگ بھی دیئے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *