اسرائیل-ایران تنازعہ پانچویں دن میں داخل: وسیع جنگ کے خدشات ،ایران کا تل ابیب میں موساد کے ایک مرکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

موساد کے ہیڈکوارٹرز اور ملٹری انٹیلی جنس کے لاجسٹک سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی۔ حملوں میں اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب اور حیفہ کو نشانہ بنایا گیا۔3 ملازمین ہلاک،ریفائنری کی پیداوار مکمل طور پر روک دی گئی ہے۔

امریکی صدر کی تہران کے شہریوں کے نام ’فوری انخلا‘ کی وارننگ کے بعد خطے میں وسیع جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں

انٹرنیشنل رپورز ٹرنوائے وقت،ڈان ٹی وی رپورٹ

تل ابیب :ایران کے پاسداران انقلاب کے مطابق انہوں نے منگل کو تل ابیب میں اسرائیل کی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس موساد کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی( اے ایف پی) کے مطابق سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک بیان میں پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ انہوں نے ’تل ابیب میں صیہونی حکومت کی فوج کے ملٹری انٹیلی جنس سینٹر امان اور صیہونی حکومت کے دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کے مرکز موساد کو نشانہ بنایا۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *