لندن میں چوری پر انعام:آئی فون چُرائیں اور 380 پاؤنڈ (143,603 پاکستانی روپے) پائیں

ڈاکٹر اختر گلفام ، ایڈیٹر انچیف نوائے وقت ،ڈائریکٹر نیوز ڈان ٹی وی

لندن:پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ جرائم پیشہ گینگز بچوں کو سکول جانے سے پہلے سمارٹ فون چوری کرنے کے لیے بھیج رہے ہیں اور اس مقصد کے لیے سنیپ چیٹ کے ذریعے تازہ ترین ایپل آئی فون کے بدلے 380 پاؤنڈ تک انعام کی پیش کش کر رہے ہیں۔
برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس نے کہا ہے کہ وہ موبائل فون چھیننے کے واقعات کے خلاف اپنی مہم تیز کرتے ہوئے نئے وسائل استمعال کر رہی ہے، جن میں ڈرونز اور سرون ای بائیکس شامل ہیں تاکہ ملزمان کا پیچھا کیا جا سکے۔
لندن برطانیہ میں موبائل فون چوری کے حوالے سے سب سے زیادہ متاثر ہے، اور میٹروپولیٹن پولیس کو اس حوالے سے تنقید کا سامنا بھی رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *