نمائندہ خصوصی نوائے وقت ، ڈان ٹی وی ، ڈیلی ڈان لندن، اوکے ٹی وی
راولپنڈی:پاکستان کے معروف فلم پروڈیوسراور پراپرٹی ڈویلپر سید ارشد بخاری بھوربن مری میں اپنے نئے پروجیکٹ کے لئے راولپنڈی پہنچے۔انہوں نے برطانیہ سے سب سے زیادہ شائع ہونے اور نیوز پیپرآف دی ائرکا ایوارڈ حاصل کرنے والےاخبار نوائے وقت ، انگلش اخبارڈیلی ڈان لندن ،اوکے ٹی وی اور ڈان ٹی وی کو بتایا کہ وہ بھوربن مری میں نئے قیمتی اپارٹمنٹس پر کام شروع کر دیا ہے، جنہیں بہت جلد عوام کی خدمت میں پیش کر دیا جائے گا۔ راولپنڈی میں چوہدری جاوید سابق چیئرمین یونین کونسل راولپنڈی نے سید ارشد بخاری کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ ذیلدار ہاوس میں پرتکلف عشایئہ دیا اور درجنوں اقسام کے کھانوں سے مہمان کی تواضع کی۔ عشایئہ میں صابر علی چوہدری سابق ممبر صوبائی فنڈ بورڈ وزارت زراعت پنجاب اور عمران راجپوت نے بھی خصوصی شرکت کی۔
کیپشن:
راولپنڈی:(دایئں سے بایئں)معروف فلم پروڈیوسراور پراپرٹی ڈویلپرسید ارشد بخاری، سابق ممبر صوبائی فنڈ بورڈ وزارت زراعت پنجاب صابر علی چوہدری،سابق چیئرمین یونین کونسل راولپنڈی چوہدری جاوید اور عمران راجپوت کا عشایئے کے بعد لیاگیا گروپ فوٹو(ڈان،نوائے وقت فوٹو)