گندم مافیا بے نقاب،13470 بوریاں پکڑی گئیں، پیرافورس اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی کارروائیاں

رانا وحید بیورو چیف ڈان ٹی وی

‏ساہیوال:ساہیوال سٹاکی مافیا کے خلاف ڈسٹرکٹ انچارج پیرافورس نعمان قیصر اینڈ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی کارروائیاں جاری۔ ساہیوال اور اس کے گردونواح میں کئی مافیا بے نقاب ہو رہے ہیں۔ جن کے قبضہ سے ہزاروں بوریاں پکڑی جا رہی ہیں۔ جو حکومت کے مقررہ کردہ سرکاری ریٹ پر فروخت کی جائیں گی۔آج عطا محی الدین رائس ملز پر 99/9-L پرنور شاہ 5r76 DFC swl I real میں الگ الگ چھاپہ مارا گیا 620 /3820 تھیلے تقریباً 50 کلو گرام گندم برآمد ہوئی اور ڈیکلیئر کر کے پیسنے کے لیے فلور مل میں بھیج دی گئی جبکہ ایک اور آپریشن میں حاجی اکرم اینڈ کمپنی یوسف والا ساہیوال میں تقریباً 50/kg کے 9650 تھیلوں پر مشتمل غیر قانونی گندم کا سٹاک پایا گیا۔وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی سرپرستی میں ذخیرہ گندم کے خلاف دن رات محکمانہ کاروائی جاری ہے کاروائیوں میں کمی واقع نہیں ہو گی ساہیوال سٹاکیوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *