سٹاف رپورٹزر ،نمائندگان نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
فوٹو:راجہ طارق محمود خان
لندن:برطانیہ اور یورپ کا سب سے بڑا مرکزی جلسہ جلوس، جشن عید میلاد النبی اور رحمت اللعالمین کانفرنس پیر عبدالقادرشاہ جیلانی قیادت میں یہاں منعقد ہوئی۔ پیر مظہر شاہ جیلانی اس مرکزی جلسہ جلوس کو کامیاب بنانے کی بنیادی وجہ ہیں۔
۔جلسہ و جلوس کا سارا بوجھ پیر مظہر شاہ جیلانی کے کندھوں پر تھا۔ ان کی محنتوں سے ہی ساری کامیابی ملی انتظامیہ کے روح رواں اور سرپرست پیر مظہر شاہ جیلانی اور چیئرمین برٹش مسلم فرینڈ آف لیبر چوہدری شوکت علی نے برطانیہ سے سب سے زیادہ شائع
ہونے والے اور نیوز پیپر آف دی ایئر،ملٹی ایوارڈ یافتہ اخبارنوائے وقت لندن ،انگلش اخبار ڈیلی ڈان لندن کے ایڈیٹرانچیف ، ڈان ٹی وی ، اوکے ٹی وی کے ڈائریکٹرنیوز اورسپیشل ٹی وی (پاکستان) کے ہیڈ آف نیوزڈاکٹر اختر گلفام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
آج کے جشن عید میلاد النبی میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ اور ہر طرف سر ہی سر نظر آ رہے تھے۔ جشن عید میلاد النبی میں لندن، برطانیہ کے مختلف شہروں کے علاوہ ڈنمارک، فرانس، جرمنی ،برسلز، ہالینڈ اور یورپ کے دیگر ممالک سے لوگ عید میلاد النبی کے جلسے میں شرکت کرنے کے لیے پہنچے۔ آج لندن نعرہ تکبیر اللہ اکبر نعرہ رسالت یا رسول اللہ سے گونج اٹھا۔ جشن میلاد عید میلاد النبی کا یہ جلوس تقریباً ساڑھے تین میل لمبا تھا ۔جو لندن بارو آف والتھم فاریسٹ کی مختلف شاہراؤں سے گزر رہا تھا تو گورے حیرت اور دلچسپی سے ویڈیو بنا رہے تھے۔ اس وقت منظر بہت دیدنی تھا۔ نعتیں پڑھی جا رہی تھیں۔ درود و سلام پڑھا جا رہا تھا۔ میلاد کے جلوس کے راستے پر ہر طرف کھانے پینے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جلوس میں رنگ برنگے بینرز اور جھنڈے شرکاء کی جانب سے لہرائے جا رہے تھے۔ ہر طرف اللہ اکبر، یارسول اللہ اور عید میلاد النبی کی صدائیں بلند کی جا رہی تھی۔