سر زمین لندن نعرہ تکبیر اللہ اکبر ،نعرہ رسالت یا رسول اللہ سے نعروں سے گونج اٹھی،کامیاب جلوس سے پیر مظہر شاہ جیلانی کی محنت رنگ لے آئی

جشن عید میلاد النبی کے جلوس نے سردی، بارش اور خراب موسم کے باوجود شرکت کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے

سٹاف رپورٹزر ،نمائندگان نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ ، فوٹو:راجہ طارق محمود خان

لندن:برطانیہ اور یورپ کا سب سے بڑا مرکزی جلسہ جلوس، جشن عید میلاد النبی اور رحمت اللعالمین کانفرنس پیر عبدالقادرشاہ جیلانی قیادت میں یہاں منعقد ہوئی۔ برٹش مسلم فرینڈز آف لیبر کے چیئرمین چوہدری شوکت علی ہیڈ تھے۔

دارالعلوم قادریہ جیلانیا والتھم سٹو میں بیتالیسواں سالانہ بسلسلہ جشن عید میلاد النبی کا اہتمام کیا گیا۔ جلوس کی قیادت مفکر اسلام پیر سید عبدالقادر جیلانی نے کی، پیر سید منور حسین شاہ جماعتی، صاحبزادہ پیر سید مظہر حسین شاہ جیلانی، پیر سید علی امام جیلانی، قاضی عبدالعزيز چشتی، سابقہ میئر چوہدری لیاقت علی، چوہدری شوکت علی، چوہدری عبدالشكور، چوہدری خادم حسین، پیر سید انور شاہ کاظمی ، راجہ اللہ دتہ اور دیگرشامل تھے۔

سردی بارش اور خراب موسم کے باوجود جشن عید میلاد النبی کے جلوس نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔جلسہ و جلوس کا سارا بوجھ پیر مظہر شاہ جیلانی کے کندھوں پر تھا۔ ان کی محنتوں سے ہی ساری کامیابی ملی انتظامیہ کے روح رواں اور سرپرست پیر مظہر شاہ جیلانی اور ہیڈ چیئرمین برٹش مسلم فرینڈ آف لیبر چوہدری شوکت علی نے برطانیہ سے سب سے زیادہ شائع
ہونے والے اور نیوز پیپر آف دی ایئر،ملٹی ایوارڈ یافتہ اخبارنوائے وقت لندن ،انگلش اخبار ڈیلی ڈان لندن کے ایڈیٹرانچیف ، ڈان ٹی وی ، اوکے ٹی وی کے ڈائریکٹرنیوز اورسپیشل ٹی وی (پاکستان) کے ہیڈ آف نیوزڈاکٹر اختر گلفام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
آج کے جشن عید میلاد النبی میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ اور ہر طرف سر ہی سر نظر آ رہے تھے۔ جشن عید میلاد النبی میں لندن، برطانیہ کے مختلف شہروں کے علاوہ ڈنمارک، فرانس، جرمنی ،برسلز، ہالینڈ اور یورپ کے دیگر ممالک سے لوگ عید میلاد النبی کے جلسے میں شرکت کرنے کے لیے پہنچے۔ آج لندن نعرہ تکبیر اللہ اکبر نعرہ رسالت یا رسول اللہ سے گونج اٹھا۔ جشن میلاد عید میلاد النبی کا یہ جلوس تقریباً ساڑھے تین میل لمبا تھا ۔جو لندن بارو آف والتھم فاریسٹ کی مختلف شاہراؤں سے گزر رہا تھا تو گورے حیرت اور دلچسپی سے ویڈیو بنا رہے تھے۔ اس وقت منظر بہت دیدنی تھا۔ نعتیں پڑھی جا رہی تھیں۔ درود و سلام پڑھا جا رہا تھا۔ میلاد کے جلوس کے راستے پر ہر طرف کھانے پینے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جلوس میں رنگ برنگے بینرز اور جھنڈے شرکاء کی جانب سے لہرائے جا رہے تھے۔ ہر طرف اللہ اکبر، یارسول اللہ اور عید میلاد النبی کی صدائیں بلند کی جا رہی تھی۔
جلوس میں سب سے آگے گاڑی میں پیر عبدالقادر جیلانی تھے اور ان کے پیچھے تمام لوگ پیدل چل رہے تھے۔ اس جلسے میں خواتین کی بھی بہت بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ شاہراؤں پر کھانے پینے کی چیزوں مٹھائی فروٹ اور دیگر اسٹال لگائے ہوئے تھے۔ جو جلوس میں شامل لوگوں مفت تقسیم کیے جا رہے تھے۔ عید میلاد النبی کے اس جلسے میں برطانوی پولیس نے بھرپور کردار ادا کیا۔ ان کو سلام پیش کرنا چاہیے کہ بارش سردی اور خراب موسم کے باوجود بھی وہ لوگ جلوس کے ساتھ ساتھ پیدل چلتے رہے۔
جلوس ظہر کی نماز کے بعد دارالعلوم قادریہ جیلانیہ والتھم سٹو لندن پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی کی قیادت میں شروع ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *