سٹاف رپورٹرنوائے وقت،ڈان ٹی وی رپورٹ
لندن: برطانیہ نے ایرانی دارالحکومت تہران میں ایران اسرائیل جنگ کے باعث بند کیا گیا اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا۔
برطانوی دفترخارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عارضی بندش کے بعد ایرانی دارالحکومت تہران میں سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایران اسرائیل جنگ کے بعد برطانیہ نے تہران میں اپناسفارتخانہ عارضی طور پربندکرکے اپنے سفارتی عملے کو بھی واپس بلالیا تھا۔
اس کے علاوہ کشیدگی کے باعث متحدہ عرب امارات نے بھی ایران سے اپنے شہریوں کا انخلا مکمل کر نے کا اعلان کیا تھا۔