مرکزی جلوس عید میلاد النبی میں ہزاروں کی شرکت ، ہر طرف سر ہی سر ،لوگوں کا سمندر،چوہدری شوکت علی کی نوائے وقت سے خصوصی گفتگو

سٹاف رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی ، اوکے ٹی وی رپورٹ

لندن:برطانیہ اور یورپ کا سب سے بڑا مرکزی جلسہ جلوس جشن عید میلاد النبی اور رحمت اللعالمین کانفرنس پیر عبدالقادرشاہ جیلانی قیادت میں یہاں منعقد ہوئی۔جس کے ہیڈ برٹش مسلم فرینڈز آف لیبر کے چیئرمین چوہدری شوکت علی ہیڈ تھے۔
میلاد کے جلوس کے راستے پر ہر طرف کھانے پینے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جلوس میں رنگ برنگے بینرز اور جھنڈے شرکاء کی جانب سے لہرائے جا رہے تھے۔ ہر طرف اللہ اکبر، یارسول اللہ اور عید میلاد النبی کی صدائیں بلند کی جا رہی تھی۔

چوہدری شوکت علی نے برطانیہ سے سب سے زیادہ شائع ہونے والے اور نیوز پیپر آف دی ایئر،ملٹی ایوارڈ یافتہ اخبارنوائے وقت لندن ،انگلش اخبار ڈیلی ڈان لندن کے ایڈیٹرانچیف،ڈان ٹی وی ، اوکے ٹی وی برطانیہ کے ڈائریکٹرنیوز اور سپیشل ٹی وی (پاکستان) کے ہیڈ آف انٹرنیشنل نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
آج کے جشن عید میلاد النبی میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ ہر طرف سر ہی سر نظر آ رہے تھے۔
لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر تھا جو گلیوں سے جا رہا تھا ۔ماشاءاللہ ڈائیورس کمیونٹی بھی ہمارے ساتھ مل کر سیلیبریشن کر رہی ہے۔ تو میں سمجھتا ہوں کہ حضور پاک کی آمد کا مہینہ ہے۔دنیا میں کہیں بھی مسلمان بستے ہیں، ان کے چہروں پر رونق آ جا تی رونق آ جاتی ہے۔ حضور پاک کا جو میسج ہے اسے ریلے کریں۔ پوری دنیا میں پیار، بھائی چارہ، امن کا۔ آج کے جلوس میں ینگ جنریشن سے بے شمارنوجوان آئے ہوئے ہیں۔ ہم پولیس ،مقامی کونسل اور آپ (میڈیا) کے شکر گزار ہیں ۔ پوری دنیا میں جو لوگ دیکھ رہے ہیں ان سب کو میری طرف سے میلاد کی مبارکباد۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *