کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کا دورہ ماڈل ایگری مال

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ڈان ٹی وی

ساہیوال: کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے ماڈل ایگری مال کا دورہ کیا اور منصوبے کے مختلف شعبہ جات کے تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر طاہر جاوید، ایکسین بلڈنگ فتح محمد وٹو سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ ماڈل ایگری مال کو اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا اور اس کے افتتاح کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی آمد متوقع ہے۔ انہوں نے ایگری مال کی بروقت تکمیل اور فعالی کے حوالے سے انتظامیہ کو تمام ضروری اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ماڈل ایگری مال کسانوں کے لیے ایک جامع سہولیاتی مرکز ثابت ہوگا جہاں کھاد، بیج اور زرعی ادویات کے ساتھ ساتھ زرعی قرضہ جات اور ماہرین کی ایڈوائزری سروسز بھی مہیا کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *