بلاول کی قیادت میں وفد لندن پہنچ گیا،بدھ کو برسلز روانہ ہوگا، امریکا کے دورے میں ’اہداف‘ حاصل کرنے کا دعویٰ

پاکستانی وفد برطانیہ کی پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کریگا، بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں عالمی طاقتوں سے ’مداخلت‘ کی اپیل

سٹاف رپورٹرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

لندن :چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا سفارتی وفد امریکا کا دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گیا، پاکستانی وفد کل برطانوی پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کرے گا، اہم برطانوی شخصیات اور تھنک ٹینکس سے ملاقاتیں کرکے بدھ کو برسلز روانہ ہوگا۔

وفد کے اراکین نے بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں عالمی طاقتوں سے ’مداخلت‘ کی اپیل کی ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان نے امریکا میں ایک وسیع سفارتی مہم کا آغاز کیا تھا، تاکہ بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا جا سکے، اور واشنگٹن میں نئی دہلی کی بڑھتی ہوئی لابنگ کا مؤثر جواب دیا جا سکے، اس عالمی سفارتی رابطہ مہم کے تحت یہ وفد لندن پہنچ چکا، اور بدھ کو برسلز روانہ ہوگا۔

وفد میں سابق وزرائے خارجہ بلاول بھٹو زرداری، حنا ربانی کھر اور خرم دستگیر، سینیٹرز شیری رحمٰن، مصدق ملک، فیصل سبزواری اور بشریٰ انجم بٹ، جب کہ سینئر سفارت کار جلیل عباس جیلانی اور تہمینہ جنجوعہ شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *