IELTS میں غلط نتائج،ہزاروں افراد کو برطانوی ویزے جاری،غلط نتائج والے افراد کو ملک بدرکرنے کا مطالبہ

دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 3.6 ملین افراد IELTS کا امتحان دیتے ہیں

ڈاکٹر اختر گلفام ایڈیٹر انچیف نوائے وقت ، ڈائریکٹرنیوز ڈان ٹی وی

لندن:بین الاقوامی انگلش لینگویج ٹیسٹنگ سسٹم (IELTS) میں تکنیکی اور انتظامی خامیوں کے باعث 80 ہزار امیدواروں کو غلط نتائج ملنے کے بعد ہزاروں تارکین وطن کو برطانیہ کے ویزے جاری ہو گئے۔

امتحانات کے دوران چین، بنگلہ دیش اور ویتنام میں دھوکا دہی کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔ اس معاملے پر برطانوی اپوزیشن جماعت کنزرویٹو پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ غلط نتائج والے افراد کو ملک بدر کیا جائے۔

حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور مستقبل میں مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 3.6 ملین افراد IELTS کا امتحان دیتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *