وزیراعظم شہبازشریف تقریب میں شرکت اور خطاب کے لیے آتے ہی اوورسیز پاکستانیوں کا شدید مظاہرہ، پولیس نے لوگوں کو کنٹرول کیا تاہم ٹریفک بند کرنا پڑی
ڈاکٹر اختر گلفام ایڈیٹر انچیف نوائے وقت ،ڈائریکٹرنیوز ڈان ٹی وی
لندن:وزیر اعظم شہباز شریف کے اعزاز میں او پی ایف کی تقریب پارک لین سینٹرل لندن میں واقع انتہائی مہنگے ، فایئو سٹار ہوٹل JW Marriott Grosvenor House میں منعقد ہوئی۔
پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف جب تقریب میں شرکت اور خطاب کے لیے ائے تو وہاں اوورسیز پاکستانیوں نے ایک شدید مظاہرہ کیا۔ پولیس کی باری نفری نے لوگوں کو کنٹرول کیا تاہم ٹریفک بند کرنا پڑی۔
ہوٹل والی سڑک کے ایک طرف اوورسیز پاکستانیوں ، تحریک انصاف کے کارکنان اور سپورٹرزکی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔جب کہ سڑک کے دوسری طرف اسی مقام پر حکومت میں شامل دو بڑی پارٹیوں مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی کے کارکن بھی موجود تھے۔جن کی تعداد اوورسیز پاکستانیوں ، تحریک انصاف کے کارکنان اور سپورٹرز سے بہت کم تھی۔دونوں طرف سے زبردست نعرے بازی کی جا رہی تھی ، جن میں ایک دوسرے کی قیادت پرذاتی حملے کیے جا رہے تھے۔جس پردونوں طرف کے کارکن مشتعل ہوکر آپس میں الجھ پڑے۔اس سے پہلے کہ پی ٹی آئی اور پی ایم ایل این کے کارکنوں کا تصادم کسی بڑے حادثے میں تبدیل ہوتا، وہاں پربڑی تعداد میں موجود پولیس نے ان کو الگ الگ کیا۔ اس سے قبل تحریک انصاف کے کارکنان اور سپورٹرزکی بہت بڑی تعداد نے پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے بھی بہت بڑا مظاہرہ کیا۔