روس افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

انٹرنیشنل رپورٹر نوائے وقت + ڈان ٹی وی رپورٹ

کابل:روس نے جمعرات کو کہا کہ اس نے افغانستان کے نئے سفیر کی اسناد قبول کر لی ہیں، جس سے وہ افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہم سمجھتے ہیں کہ اسلامی امارت افغانستان کی حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کا عمل ہمارے ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں نتیجہ خیز دو طرفہ تعاون کی ترقی کو فروغ دے گا۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *