برطانوی پاسپورٹ کے بغیر 25 فروری کے بعد دُہری شہریت رکھنے والوں کا داخلہ نہیں ہوگا: ہوم آفس

اپنے دوسرے ملک کے پاسپورٹ پر سفر کرنے کے لیے 589 پاؤنڈ کی قیمت کا ’سرٹیفیکیٹ آف انٹائٹلمنٹ‘ حاصل کرنا ہوگا

ڈاکٹراختر گلفام ، ایڈیٹر انچیف نوائے وقت ، ڈائریکٹر نیوز ڈان ٹی وی

لندن:برطانیہ میں داخل ہو سکیں گے جب ان کے پاس برطانوی پاسپورٹ ہوگا، بصورتِ دیگر انہیں پرواز، فیری یا ٹرین پر سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بیرونِ ملک مقیم یا سفر کرنے والے متعدد برطانوی شہریوں نے شکایت کی ہے کہ اچانک نافذ کیے جانے والے اس فیصلے کے باعث وہ برطانیہ میں داخل نہ ہو سکنے کے خطرے سے دوچار ہیں۔
نئے بارڈر کنٹرول قوانین کے مطابق 25 فروری کے بعد برطانیہ آنے والے ہر فرد کے لیے ’سفری اجازت‘ حاصل کرنا ضروری ہوگا، سوائے ان افراد کے جو برطانوی یا آئرش شہری ہوں یا جنہیں اس قانون سے استثنیٰ حاصل ہو۔ مختصر دورانیے کے مسافروں کے لیے الیکٹرونک ٹریول اتھارائزیشن ضروری ہوگی، جس کی فیس 16 پاؤنڈ مقرر کی گئی ہے۔

ہم اب برطانوی دُہری شہریت رکھنے والوں پر پہلی بار لازم ہوگا کہ وہ سفر کے لیے اپنا برطانوی پاسپورٹ دکھائیں، ورنہ انہیں اپنے دوسرے ملک کے پاسپورٹ پر سفر کرنے کے لیے 589 پاؤنڈ کی قیمت کا ’سرٹیفیکیٹ آف انٹائٹلمنٹ‘ حاصل کرنا ہوگا، جسے بہت سے افراد ’غیر منصفانہ‘ اور ’بھاری جرمانہ‘ قرار دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *