پاکستان میں اوپر سے لے کر نیچے تک چور:’مارکیٹ میں شفافیت‘، تشہیری کمپنیاں گمراہ کن پروپیگنڈہ کرنے لگیں

سٹاف رپورٹرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

اسلام آباد: یوں نظر آتا ہے کہ پاکستان میں اعلی عہدوں پر بیھٹے اوپر سے لے کر نیچے تک چورہیں ۔، تشہیری کمپنیاں گمراہ کن پروپیگنڈہ کرنے لگیں۔ پاکستان مسابقتی کمیشن (سی سی پی) نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ گمراہ کن مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں کو ایک ارب روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق رواں برس 12 بڑے احکامات جاری کیے گئے، جن کے تحت کھاد، پولٹری، آٹوموبائل، دواسازی، ریئل اسٹیٹ، خوراک، حفظان صحت کی مصنوعات، پینٹس اور تعلیمی شعبوں میں سرگرم بڑی کمپنیوں پر ایک ارب روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔
یہ جرمانے گمراہ کن مارکیٹنگ، کارٹلائزیشن اور قیمتوں کے غیرقانونی تعین جیسے سنگین جرائم کے مرتکب اداروں پر عائد کیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *