لسبیلہ یونیورسٹی میں طلبہ اور پولیس کے درمیان شدید تصادم؛ کئی طلبہ زخمی، درجنوں گرفتار

بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

لسبیلہ:پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں واقع لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگری کلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز میں بدھ کے روز طلبہ اور پولیس کے درمیان شدید تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں کئی طلبہ زخمی جبکہ متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے یونیورسٹی کے اندر احتجاجی کیمپ لگانے کی کوشش کی۔ تنظیم کئی روز سے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے متعدد طلبہ کی معطلی کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو طلب کیے جانے پر صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، جس کے جواب میں طلبہ نے پتھراؤ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *