بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
پشاور: صوبائی حکومت کی جانب سے فیصلے کے بعد پشاور میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے محکمے کی جانب سے پشاور کے نشترہال میں پرسنلائزڈ مارکس چوائس نمبرپلیٹس کی شاندار نیلامی جاری ہے، اس دوران عوام کی جانب سے زبردست دلچسپی ظاہر کی جانے لگی ہے، نیلامی میں کئی چوائس نمبرپلیٹس اب تک بڑے داموں فروخت ہو چکے ہیں۔
نیلامی میں آفریدی 1 کو سب سے زیادہ بولی پر خریدا گیا، آفریدی ون پر 1 کروڑ،40 لاکھ اور 50 ہزار روپے بولی لگی، تاہم اسے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے خرید لیا۔
نیلام شدہ نمبر پلیٹس میں اب تک سب سے دوسری بولی خان 1 پر آئی، جسے 1 کروڑ اور11 لاکھ روپے میں نیلام کیا گیا، خان 1 نمبر پلیٹ ایم پی اے نیک محمد خان نے خرید لیا۔ نیلامی میں مزید نمبر پلیٹس پر بولی کا عمل جاری یے۔