رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ساہیوال : چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی) ساہیوال میاں محمد خالد عالم نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں 943 سکول بچوں اور بچیوں کو تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں۔ حکومت پنجاب نے لاکھوں روپے کی گرانٹ سے 193 سکولوں کی باؤنڈری وال اور 82 سکولوں میں 113 کلاس روم اور 82 سکولوں میں 133 ٹائلٹ بنائے جا رہے ہیں۔ 133 لیٹرین زیر تعمیر ہیں۔ ان سکولوں کو 50 پرسنٹ فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔ میں روزانہ کی بنیاد پر اسکولوں میں سرپرائز وزٹ کر رہا ہوں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (سیکنڈری/ایلیمنٹری-مردانہ و زنانہ) اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (مردانہ/زنانہ) ضلع ساہیوال بھی موجود تھے۔ ضلع میں تعلیمی نظام کی بہتری، انتظامی امور کا جائزہ اور جاری اصلاحاتی اقدامات پر پیش رفت کی جا رہی ہے ۔گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا ایجنڈا نکات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی:
طلبہ داخلہ مہم (Enrollment Campaign)
موجودہ داخلہ صورتحال کے بارے میں بتایا کہ کم داخلہ والے سکولوں کے لیے عملی حکمتِ عملی ترتیب دینے کی ہدایات جاری کی گئیںش فافیت و معیار کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئیں۔
نظم و ضبط اور دفتری امور
سرکاری قواعد و ضوابط کی پابندی، بروقت دفتری کارروائی اور ذمہ داریوں کی ادائیگی پر زور دیا گیا۔
دیگر انتظامی و تعلیمی معاملات
محکمہ تعلیم کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز اور سفارشات پر غور کیا گیا۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ تعلیم کے اہداف کے حصول کے لیے باہمی تعاون، دیانت داری اور محنت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔