ساہیوال:انٹر کالجیٹ گرلزسائیکلنگ اور انٹر ڈسٹرکٹ سکولز گرلز سائیکلنگ ٹورنامنٹس کا انعقاد،ڈی پی ایس کالج کی پہلی پوزیشن، رانا وحید، چوہدری نجیب احمد کی خصوصی شرکت

رانا وحید بیوروچف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال:چیئرپرسن ساہیوال بورڈ/کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل اور سیکرٹری بورڈ/اسسٹنٹ کمشنر جنرل غلام حسین بھٹی کی سربراہی میں ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ گرلزسائیکلنگ اور انٹر ڈسٹرکٹ سکولز گرلز سائیکلنگ ٹورنامنٹس کا انعقاد گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ساہیوال میں ہوا۔ اس ٹرائل میں سیکرٹری ڈویژن سائیکلنگ ایسوسی ایشن رانا وحید ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری چوہدری نجیب احمد نے خصوصی شرکت کی۔ ٹرائل میں
کالجز میں پہلی پوزیشن: ڈی پی ایس ساہیوال
دوسری پوزیشن: ڈی پی ایس رینالہ خورد
تیسری پوزیشن: گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ساہیوال
چوتھی پوزیشن: گورنمنٹ کریسنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین چیچہ وطنی
نے حاصل کی اسی طرح سکولز میں
پہلی پوزیشن: گورنمنٹ گرلز ماڈل پائلٹ سیکنڈری سکول ساہیوال
دوسری پوزیشن: ڈی پی ایس دیپالپور
تیسری پوزیشن: گورنمنٹ گرلز سٹی ہائی سکول پاکپتن
چوتھی پوزیشن: ڈی پی ایس ساہیوال نے حاصل کی
ٹورنامنٹ طالب حسین، شاہد عتیق، مزمل اقبال بٹ، محمد فیاض نے بطور آفیشلز سرانجام دیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *