وزیر اعلیٰ سندھ سے سعید غنی، جام خان شورو، اسمٰعیل راہو ملاقات کریں گے، صوبائی وزیر محنت شاہد تھہیم سے بھی قلمدان واپس لینے کا فیصلہ، نوائے وقت/ڈان ذرائع
نوائے وقت انوسٹی گیشن سیل ، ڈان ٹی وی رپورٹ
کراچی:سندھ حکومت نے صوبائی کابینہ میں ردو بدل کا فیصلہ کیا ہے، سعید غنی سے محکمہ بلدیات کا قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے۔
نوائے وقت ، ڈان ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے سعید غنی، جام خان شورو، اسمٰعیل راہو ملاقات کریں گے۔
نوائے وقت ، ڈان ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر سعید غنی سے محکمہ بلدیات کا قلمدان واپس لیا جائے گا جبکہ صوبائی وزیر محنت شاہد تھہیم سے بھی قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نوائے وقت ، ڈان ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن سندھ اسمبلی اسمٰعیل راہو کو صوبائی وزیر بنانے کی تیاری ہے جبکہ جام خان شورو کو محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کا اضافی قلمدان ملے گا۔