رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت
ساہیوال:سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام ورکشاپ کا آغاز شعیب اقبال سید کمشنر ساہیوال نے کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ساہیوال ڈویژن میں جاری ماحولیاتی بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی اور موثر، مربوط اور پائیدار سالڈ ویسٹ منیجمنٹ نظام کی ضرورت پر زور دیا۔موجودہ صورتحال اور چینچلز پر تفصیلی رپورٹ ورکشاپ کے شرکاء کے سامنے پیش کی گئی اس بات پر زور دیا کہ کمیونٹی کی شمولیت اور موثر نظام کے بغیر پائیدار بہتری اور ترقی کا نظام ممکن نہیں ہو سکتا۔ خطاب کرتے ہوئے اربن یونٹ کے ماہر آصف اقبال نے ساہیوال میں کمپنی کس طرح کام کرے گی اس حوالے سے حکمت عملی کا ایک تفصیلی فریم ورک پیش کیا۔آصف اقبال نے فریم ورک بیان کرتے ہوئے کمپنی کے ویزن، اہداف اور اہم نکات کو مفصل انداز میں شرکاء کے سامنے بیان کیا اور سوالات کے جوابات دئے۔