صدر راہ حق ویلفیئر فاؤنڈیشن کابرطانیہ سے سب سے زیادہ شائع ہونے والے اور نیوز پیپر آف دی ایئر،اخبارنوائے وقت ،ڈان لندن،اوکے ٹی وی اورڈان ٹی وی سےخصوصی گفتگو
رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ساہیوال: پانچ اگست ہر سال یوم استحصال کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے اس دن بھارتی افواج نے نہتے کشمیریوں پر ارٹیکل 370 کے تحت ظلم و استبداد کا ایک نیا باب رقم کرتے ہوئے کشمیری بھائیوں کو گھروں میں نظر بند کر دیا۔ یہ بات صدر راہ حق ویلفیئر فاؤنڈیشن اور معروف کالم نگار میاں بابر صغیر نے
برطانیہ سے سب سے زیادہ شائع ہونے والے اور نیوز پیپر آف دی ایئر،ملٹی ایوارڈ یافتہ اخبارنوائے وقت لندن ،انگلش اخبار ڈیلی ڈان لندن،اوکے ٹی وی اورڈان ٹی وی
سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کشمیریوں پر سخت پابندیاں عائد ہیں ، کشمیری بھائی بہنوں کا قتل عام کیا گیا۔ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم بحیثیت پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے ہر طرح کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ اج کے دن کے موقع پر اقوام عالم کو باور کرانے کے لیے کہ انڈیا کشمیر کے اندر جو ظلم استبداد کر رہا ہے وہ انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔ ہم احتجاج کرتے ہیں کہ اس انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو فی الفور روکا جائے ۔ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیا جائے اور ان کو ازاد زندہ رہنے دیا جائے لہذا پانچ اگست ایک سیاہ دن کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ ہم اقوام عالم کو باور کرا سکیں کہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت اور ان کی ازادی تک ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اور کشمیری بھائیوں کے اوپر ہونے والے مظالم کو فی الفور بند کیا جائے اور ان کو بھی ازادی کے ساتھ اپنی زندگیاں گزارنے کی اجازت ہونی چاہیے اس موقع پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی کشمیریوں کے حق میں اور بھارت کے ظلم و ستم کے خلاف نعرے لگائے گئے اور اس بات کا مطالبہ کیا گیا کہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیا جائے۔