کیمبرج سکول کی بلڈنگ کی تعمیر تیزی سے جاری،کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کا تعمیراتی جائزہ کے لئے دورہ

رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال: ڈی پی ایس کے مین کیمپس میں کیمبرج سکول کی بلڈنگ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ تین منزلہ کیمبرج سکول 19 کروڑ 48 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے جس میں 23 کلاس رومز، 3 سٹاف رومز اور سائنس مضامین کی لیبارٹریز بھی ہونگی۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے سکول کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا اور کام کی کوالٹی چیک کی۔ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق، پرنسپل ڈی پی ایس اکبر علی، وائس پرنسپل کیمبرج سکول مومنہ ایزد، بورڈ ممبر سید افتخار حسین شاہ اور برسر کاشف ستار اور بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ وہ تعمیراتی کام میں معیار کو ہر صورت یقینی بنائے اور تمام کلاس رومز ہوادار ہونے چاہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کیمبرج سکول شہر کے معیاری تعلیمی اداروں میں ایک نمایاں اضافہ ہوگا۔ پرنسپل اکبر علی نے بتایا کہ راوی کیمپس میں او لیول کلاسز کا اجراء ستمبر 2023 میں کیا گیا تھا اور اب وہاں 165 طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں۔ توقع ہے کہ نئے کیمپس کی تعمیر سے اس تعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *