وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی عمران خان سے ملاقات کی ایک اور کوشش ناکام، داہگل ناکہ سے واپس روانہ، توہین عدالت کی درخواست دینے کا اعلان

بہنوں کو فیکٹری ناکے پر روکا گیا، کزن قاسم خان کو اڈیالہ جیل کے قریب پہنچنے پر واپس بھیج دیا گیا، بعد ازاں عظمی خان کو ملاقات کی اجازت مل گئ

پولیٹیکل رپورٹرنوائے وقت، ڈان ٹی وی رپورٹ

راولپنڈی:وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل میں سربراہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کی ایک اور کوشش ناکام ہو گئی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمی خان کو ملاقات کی اجازت ملی تاہم دیگر افراد کو بغیر ملاقات کے واپس جانا پڑا،

سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے دن وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اراکین صوبائی اسمبلی اور کارکنان کے ہمراہ داہگل ناکے پر پہنچے، جہاں انہیں پولیس اہلکاروں نے روک دیا، اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہ ملنے پر سہیل آفریدی داہگل ناکے سے ہی واپس روانہ ہو گئے۔

عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور نورین خانم کو بھی فیکٹری ناکے سے آگے جانے کی اجازت نہ مل سکی جبکہ پی ٹی آئی سربراہ کے کزن قاسم خان کو اڈیالہ جیل کے قریب پہنچنے پر واپس بھیج دیا گیا، بعد ازاں بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمی خان کو ملاقات کی اجازت دے دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *