کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے ساہیوال پریس کلب کے عقیل اشفاق، چوہدری نجیب احمد، شیخ نعیم،چوہدری رضوان ،رانا وحید ، ملک آصف نواز اعوان،خالد محمود، جاوید خان اور حارث شاہ گیلانی پر مشتمل وفد کی ملاقات

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت، ڈان ٹی وی

ساہیوال: شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کر رہے ہیں ۔ شہر کی سڑکوں کو جلد کارپیٹ کر دیا جائے گا یہ بات ساہیوال پریس کلب کے ممبران کے ایک وفد سے کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ عقیل اشفاق، فنانس سیکرٹری چوہدری نجیب احمد، سابق صدر شیخ نعیم، سابق جنرل سیکرٹری چوہدری رضوان ،بیورو چیف ڈان ٹی وی ، سابق پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن صدر رانا وحید ، سابق سینیئر نائب صدر ملک آصف نواز اعوان،خالد محمود، جاوید خان اور حارث شاہ گیلانی بھی موجود تھے اس موقع پر کمشنر ساہیوال اصف طفیل اور ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ نے کہا کہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق ساہیوال میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق روزانہ کی بنیادوں پر ترقیاتی کاموں کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *