سٹاف رپورٹرنوائے وقت
لندن:ایران نے امریکہ، برطانیہ اور فرانس کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے اسرائیل پر تہران کے حملے روکنے میں مدد کی تو خطے میں ان کے اڈوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق ایران کے سرکاری ٹی وی نے سنیچر کو رپورٹ کیا کہ ایرانی دارالحکومت تہران میں ایک ہاؤسنگ کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں 20 بچوں سمیت 60 کے قریب افراد مارے گئے۔
خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق ایران کی جوہری تنصیبات اور فوجی قیادت پر بڑے پیمانے پر حملے کے جواب میں تہران نے جمعے کی شب اسرائیل پر درجنوں میزائل داغے۔
دھماکوں کی آواز پورے یروشلم میں سُنی گئیں اور اسرائیلی ٹی وی چینلز نے ویڈیوز نشر کیں جن میں بظاہر میزائل حملے کے بعد تل ابیب میں دھوئیں کے بادل اُٹھتے دیکھے گئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق 60 قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے جمعے کو بتایا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں 78 افراد ہلاک اور 320 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔