ڈان/نوائے وقت رپورٹ:ڈاکٹر اختر گلفام ،ڈان/نوائے وقت تصاویر:راجہ طارق محمود خان
لندن:برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیت حاجی عبدالعزیز کی اہلیہ ، سابق میئر ، ڈپٹی میئر آف والتھم فاریسٹ ، مسلم میئر ایسوسی ایشن برطانیہ کے چیئرمین چوہدری لیاقت علی ، مسلم فرینڈز آف لیبربرطانیہ کے چیئرمین چوہدری شوکت علی کی ہمشیرہ جو چند روز قبل وفات پاچکی تھی، ان کے ایصالِ ثواب کے لیے دارالعلوم قادریہ جیلانیا لندن میں ختم شریف کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر صاحبزادہ پیر سید مظہر حسین شاہ جیلانی نے دل کو چھو لینے والی اور رقت آمیز دعایئں کرایئں۔