ایک فل موتی دا مار کے جگا سونئیے:’ آسٹریلیا میں پھولوں کا سواگت نہیں‘، موتیے کے پھول پہن کر جانے پر انڈین اداکارہ کو لاکھوں میں جرمانہ

محمد آصف نوائے وقت ،ڈان ٹی وی ،اوکے ٹی وی رپورٹ

میلبرن:انڈین اداکارہ نیویا نائر کو بالوں میں موتیے کے پھولوں کا گجرا سجا کر میلبرن پہنچنے پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
انڈیا میں عام طور پر خواتین بالوں میں موتیے کے پھول لگائے دیکھی جاتی ہیں تاہم دنیا میں کچھ ایسے ممالک بھی ہیں جہاں پھولوں کا استقبال نہیں کیا جاتا ہے جن میں سے ایک آسٹریلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جب اداکارہ میلبرن ایئرپورٹ پر اتریں تو ان کے پاس موتیے کے پھولوں کا گجرا موجود تھا جس کا کسٹم حکام نے نوٹس لیا اور ان پر ایک لاکھ 14 ہزار انڈین روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *