رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
کراچی :ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے غرور و گھمنڈ سے خود باہر آجائے تو بہتر ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سیاسی اختلاف کا مطلب عوامی منصوبوں کو روک دینا نہیں ہوتا۔
کراچی کے منصوبوں کو سیاست کی نذر کیا جا رہا ہے، بی آر ٹی پر کام روکنے کیلئے این او سی کا بہانہ کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ میئر کراچی خود کسی ایک دعوے پر بھی پورا نہیں اترے۔
سندھ حکومت یونیورسٹی روڈ پر ریڈلائن منصوبے میں پھنسی ہے۔
پیپلزپارٹی حکومت سے عوام کیلئے ریلیف کی توقع نہ کی جائے۔
کے فور سمیت کئی منصوبے پیپلزپارٹی سے نہیں بنے، پیپلزپارٹی سے کوئی کام شروع ہوتا ہے نہ مکمل۔
فاروق ستار نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کا شہری سندھ کے ساتھ ناانصافیوں کا سلسلہ طویل ہے۔
کریم آباد انڈر پاس ان کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے، پیپلزپارٹی حکومت سندھ کے عوام سے معافی مانگے۔
ریڈ لائن ان سے نہیں بننی، گرین لائن کو روک دیا گیا۔