پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے متاثرین سیلاب کے لیے ماڈل خیمہ بستی قائم، چوہدری محمد سرور اور انس محصی نے افتتاح کیا،طہ منیب، اسید الرحمن ،عبدالحنان خالد ہمراہ

محمد ارشد بھٹی بیورو چیف نوائے وقت ,ڈان ٹی وی

ملتان/جلال پور: پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے متاثرین سیلاب کے لیے ماڈل خیمہ بستی قائم۔ رائے حسیب کے مطابق
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام اچ شریف بائی پاس پر سیلاب متاثرین کے لیے ایک شاندار ماڈل خیمہ بستی قائم کر دی گئی ہے، جہاں ایک ہزار سے زائد متاثرہ افراد مقیم ہیں۔ خیمہ بستی میں مددگار سکول کا افتتاح صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ پنجاب چوہدری محمد سرور اور صدر مسلم سٹوڈنٹس لیگ انس محصی نے کیا،طہ منیب، اسید الرحمن ،عبدالحنان خالد ودیگر ہمراہ تھے. خیمہ بستی میں مرد و خواتین کے لیے علیحدہ مساجد قائم کی گئی ہیں جبکہ بچوں کے لیے خصوصی پلے گراؤنڈ اور جھولے فراہم کیے گئے ہیں ۔ مسلم سٹوڈنٹس لیگ کی جانب سے ایک مددگار سکول بھی قائم کیا گیا ہے۔متاثرین کی سہولت کے لیے خیمہ بستی میں واش رومز کا بہترین انتظام کیا گیا ہے جبکہ مستقل میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا مفت چیک اپ اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ رہائشیوں کو تین وقت کا پکا پکایا کھانا، سولر پلیٹ، پنکھے، واٹر کولر اور سلنڈر بھی مہیا کیے جا رہے ہیں۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا ریسکیو آپریشن جلال پور پیر والا میں بدستور جاری ہے، جہاں پھنسے ہوئے افراد اور جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ متاثرین کے لیے مزید 500 خیموں پر مشتمل ایک اور خیمہ بستی بھی قائم کی جا رہی ہے۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ خدمت کا مشن لیکر سیاست کے میدان میں اتری ہے۔ جب تک متاثرین اپنے گھروں کو واپس نہیں جاتے، ہم خدمت جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *