کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کا ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالجز کے سابقہ طلبہ و طالبات کی تیسری ایلومینائی تقریب سے خطاب

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال: کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ معیاری تعلیمی ادارے اور محنتی اساتذہ نوجوانوں کو مستقبل کے چیلنجر سے نمٹنے کے لیے بنیادی اہمیت کے حامل ہیں اور ہمیں ایسے تعلیمی اداروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے جو انتہائی کم فیس میں طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔ وہ یہاں ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالجز ساہیوال کے سابقہ طلبہ و طالبات کی تیسری ایلومینائی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں پاکستان اور بیرون ممالک سے سابق طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع بورڈ آف ٹرسٹیز کے ممبران بھی موجود تھے۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے فارغ التحصیل سٹوڈنٹس پر زور دیا کہ وہ اپنے تعلیمی ادارے اور شہر کی بہتری اور ذہین مگر کم وسائل والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے آگے آئیں اور اپنا سماجی فرض ادا کریں۔ انہوں نے شاندار تعلیمی کامیابوں پر اساتذہ کی محنت کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ انتھک محنت اور توجہ سے اسی اعلی معیار کو برقرار رکھا جائے گا۔ اس سے پہلے پرنسپل نے بتایا کہ کیمبرج سکول کی عمارت تیزی سے مکمل کی جا رہی ہے اور اگلے تعلیمی سال سے اسی عمارت میں کلاسز کا آغاز ہوگا۔ تقریب میں 1986 میں کرائے کی عمارت میں سکول کے قیام سے لے کر اب تک کے تعلیمی سفر پر ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *