حکومت بے بس:بلوچستان میں کالعدم مسلح تنظیموں کے مال بردار ٹرکوں پر حملوں نے معدنیات کی ترسیل بند کرا دی

سٹاف رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

کوئٹہ :بلوچستان میں قومی شاہراہوں پر کالعدم مسلح تنظیموں کی جانب سے ناکہ بندیوں اور مال بردار گاڑیوں کو نذرِآتش کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ عام مسافروں کے علاوہ ٹرانسپورٹرز اور تاجر اس صورت حال سے پریشان ہیں۔
ٹرک اونرز ایسوسی ایشن نے مسلسل حملوں کے بعد قیمتی پتھروں، لوہے،کرومائٹ اور دیگر معدنیات کی سپلائی معطل کر دی۔
مستونگ، بولان، قلات، نوشکی، پنجگور، کیچ، گوادر اور دوسرے علاقوں میں گذشتہ چند ماہ کے دوران مال بردار گاڑیوں اور معدنیات لے جانے والے ٹرکوں پر حملوں، انہیں جلانے اور نقصان پہنچانے کے درجنوں واقعات ہوچکے ہیں۔
ان میں سے زیادہ تر واقعات کی ذمہ داری کالعدم بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *