رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ساہیوال:ساہیوال پریس کلب کے زیر اہتمام مرحوم سینیئر صحافی ثنا ء اللہ صدیقی کوایصال ثواب اور خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سول سوسائٹی، صحافی اور ان کے رشتہ داروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری جنرل سیکرٹری پریس کلب ،نوید غنی سابق ایم این اے، انوار الحق رامے سابق چیئرمین، حاجی احسان الحق ادریس سابق چیئرمین چیمبر آف کامرس، محمد کاشف، ریاض شیخ، اعجاز رضا، فنانس سیکرٹری چوہدری نجیب احمد ،نائب صدر افضل کاشف، طمطرق شاہ جاوید خان، رانا وحید ،نوید مشتاق ،امتیاز بٹ ،شیخ کاشف، سردار اقبال، راو عتیق ، حاجی لطیف نےثنا اللہ کو خراج تحسین پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ مرحوم بڑے بے ضرر اور شفیق انسان تھے، اللہ پاک اس کے درجات بلند کرے، ان کے ایصال ثواب کے لیے دعا کروائی اور ان کے اہل خانہ نے پریس کلب کے ممبران کا تعزیتی ریفرنس کروانے پر شکریہ ادا کیا۔