دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کا حربہ :پاکستان تحریک انصاف کے عمر ایوب پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی، نا اہل کیے جانے کا قوی امکان

الیکشن کمیشن نے نااہلی اور گوشواروں میں تضاد کے جعلی مقدمات کو 15 جولائی کو سماعت کیلیے مقرر کردیا

ڈاکٹر اختر گلفام ایڈیٹر انچیف نوائے وقت ، ڈائریکٹرنیوز ڈان ٹی وی

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق درخواست کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی نااہلی اور گوشواروں میں تضاد کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کے خلاف دو جعلی مقدمات کی 15 جولائی کو سماعت مقرر کرلی۔

عمر ایوب کے خلاف ن لیگ کے بابر نواز نے درخواست دائر کررکھی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمرایوب پر اثاثہ جات میں غلط بیانی کا الزام ہے۔

شہری کی درخواست پر عمرایوب کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس الیکشن کمیشن بھجوایا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *