اسرائیل کا ایرانی جوہری تنصیبات پر بڑا حملہ، تہران دھماکوں سے گونج اُٹھا

شہدا میں میجر جنرل محمد باقری، میجر جنرل حسین سلامی، میجر جنرل غلام علی راشد، جوہری سائنسدان مہدی طہرانچی، فریدون عباسی، عبدالحمید منوچہر، احمدرضا ذوالفقاری، امیرحسین فقیہی اور مطلب لیزادہ شامل

مسلح افواج اور پاسدران انقلاب کے سربراہان اور 6 جوہری سائنسدان شہید ،اسرائیل کو تلخ اور دردناک انجام کا سامنا کرنا ہوگا: آیت اللہ خامنہ ای

انٹرنیشنل رپورٹرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

تہران :اسرائیل نے جمعے کی صبح ایران کے دارالحکومت پر حملہ کر دیا جس کے بعد تہران دھماکوں سے گونج اُٹھا۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے ایران کی جوہری اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب تہران کے جوہری پروگرام پر تیزی سے آگے بڑھنے پر تناؤ عروج پر پہنچ گیا ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے خبردار کیا ہے کہ تہران اور جوہری تنصیبات سمیت اسلامی جمہوریہ پر مہلک حملوں کے بعد اسرائیل کو ’سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔‘
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک بیان میں کہا کہ ’اس جرم کے ساتھ، صیہونی حکومت نے اپنے آپ کو ایک تلخ اور دردناک انجام کے لیے مقرر کیا ہے اور وہ اسے ضرور ملے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *