ساہیوال کی عوام کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے،محمد ارشد

ایم پی اے کی منڈی کے ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں غلہ منڈی ساہیوال میں دورے کے دوران ڈان ٹی وی کے کرائم رپورٹر علمدار حسین زید ی سے گفتگو

رانا وحید بیوروچیف، علمدار حسین زید ی نوائے وقت

ساہیوال:ساہیوال کی عوام کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ساہیوال کی غلہ منڈی پنجاب کی بڑی منڈیوں میں سے ایک ہے اور میرے حلقہ کے تمام کسان بھائی اس منڈی میں اپنی جنس سے لے کر آتے ہیں ان کو سہولت فراہم کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے یہ بات محمد ارشد MPA نے منڈی کے ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں غلہ منڈی ساہیوال میں دورے کے دوران ڈان ٹی وی کے کرائم رپورٹر علمدار حسین زید ی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ محمد ارشد MPA خادم ساہیوال اور آفسران محکمہ ہائی وے ڈیپارٹمنٹ نے حاجی غلام رسول خاں چوھان صدر انجمن آڑھتیان اور کابینہ غلہ منڈی کے تمام ترقیاتی امور پر میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ایم یٰسین راٹھور جنرل سیکریٹری انجمن آڑھتیان، ملک غلام محمد، ملک غلام مصطفیٰ ،ملک شوکت، محمد اویس ناگوری، ملک محمد آصف اور چوہدری محمد رفیق نے شرکت کی۔ حاجی غلام رسول خاں نے منڈی کے ترقیاتی کاموں کے متعلق ایم پی اے کو بریفنگ دی اور منڈی کے تمام مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر ایم پی اے ملک ارشد نے موقع پر موجود ہائی وے کے آفسران کو حکم دیا کہ غلہ منڈی کے تمام گیٹوں کے سامنے سو؛ سو فٹ سڑک مرمت کرکے غلہ منڈی کی اندرونی سڑک کے ساتھ ملانے کا حکم دیا۔ مین گیٹ غلہ منڈی سے جی ٹی روڈ تک فوری سڑک مرمت کرنے کا پسپ کے افسران اور ٹھیکیدار کو فون پر حکم دیا۔ شمالی ریلوے والے گیٹ اور روڈ کو صاف کر کے چالو کرنے کا صاف ستھرا پنجاب کے افسران اور لوکل ڈیپارٹمنٹ کو فون کر کے حکم جاری کیا۔ غلہ منڈی کی اندرونی سڑک کی مرمت کے لیے اور منڈی کے اندرونی مسائل کے لیے مارکیٹ کمیٹی کے سیکرٹری کو فون کر کے حکم جاری کیا اور حاجی غلام رسول چوہان کو کہا کہ منڈی کے تمام مسائل کی لسٹ بنا کر دیں میں لاہور سے فنڈ منظور کرا کر تمام مسائل کو فوری حل کرا دوں گا اور اپنی غلہ منڈی ساھیوال کو پیرس کی طرح سے صاف ستھرا بنائیں گے جس پر حاجی غلام رسول چوہان؛ ملک برادرز اور آڑھتیوں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ایم پی اے صاحب نے کابینہ کے ساتھ مل کر تمام گیٹوں کا سروے بھی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *