میاں محمد اصغر بھٹی کو صحافتی اور کالم نگاری کی خدمات کے اعتراف میں چئیرمین زبیر انصاری،مجیب الرحمان شامی اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کی طرف سے ایوارڈ ، دستار بندی

رانا وحید نوائے وقت

لاہور: لاہور انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے زیر اہتمام ادبی اور ایوارڈز کانفرنس 2025 کی ایک تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔جس کے مہمان خصوصی سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی اور لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری تھے۔انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے نائب صدر پنجاب و سینئر صحافی میاں محمد اصغر بھٹی کو صحافتی اور کالم نگاری کی خدمات کے اعتراف میں چئیرمین زبیر انصاری،مجیب الرحمان شامی اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے ایوارڈ سے نوازا اور دستار بندی بھی کی۔میاں اصغر بھٹی نے انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی جانب سے ایوارڈز 2025 میں نامزد کرنے پر چیئرمین کا شکریہ ادا کیا اور یہ بھی کہا ہے کہ یہ میرے لیئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *