نوائے وقت / ڈان ٹی وی رپورٹ ،تصاویر:راجہ طارق محمود خان
لندن :ساوتھ ایشین برائیڈل نمائش پرنس ریجنز ہوٹل میں منعقد کی گئی۔
اس نمائش میں دولہا،دلہن ،میک آپ آرٹسٹ کھانے پینے کے سٹالز دلہا دلہن کے ملبوسات کے بڑے سٹالز لگائے گئے تھے۔
نمائش صبح دس سے لیکر اہتمام شام چھ بجے تک جاری رہی۔نمائش میں آنے والے مہمانوں کے لیے فری چائے اور دیگر تواضع کی اشیاء رکھی گئی تھی جنہیں مہمانوں نے خوب انجوائے کیا۔نمائش کے میزبانوں کا کہنا تھا کہ رمضان کے بعد ایک بڑا عید بازار بھی لگایا جائے گا۔